سیر روحانی — Page 564
۵۶۴ میں کیا حیثیت رکھتا ہے۔غرض یہ دوسری خبر تھی نوبت خانہ کی اور پھر کیسی عظیم الشان خبر دی کہ دو سال پہلے بتا دیا جاتا ہے کہ یہ یہ حالات پیدا ہونے والے ہیں۔کفار کی طرف سے معاہدہ شکنی ہوگی۔تم حملہ کیلئے جاؤ گے اور انہیں تباہ کر کے اسلامی حکومت کو قائم کر دو گے۔قرآنی نوبت خانہ کی تیسری خبر اب تیسری خبر میں مثال کے طور پر پیش کرتا ہوں۔عرب کا ملک ایسا ویران تھا اور ایسا بنجر اور ناقص تھا کہ اُس کی طرف کوئی نظر اُٹھا کے نہیں دیکھتا تھا۔مؤرخین نے بحث کی ہے کہ سکندر نے ساری دنیا فتح کی لیکن عرب فتح نہیں کیا اس کی کیا وجہ تھی ؟ وہ کہتے ہیں اُس نے اسکو اس لئے نہیں چھوڑا کہ عرب کوئی طاقتور ملک تھا بلکہ اِس لئے چھوڑا تھا کہ یہ ہڈی کتنے کے قابل تھی سکندر کے قابل نہیں تھی۔اس میں کوئی چیز ہی نہیں تھی پھر سکندر نے وہاں کیوں جانا تھا، یہ ہڈی اُس کے کھانے کے قابل ہی نہیں تھی۔پھر قیصر و کسریٰ اِدھر بھی لڑتے تھے اُدھر بھی لڑتے تھے مگر عرب کو چھوڑ دیتے تھے۔یمن کو لے لیتے تھے کیونکہ وہ ذرا آباد ملک تھا مگر عرب کو چھوڑ دیتے تھے اور کہتے تھے ہم نے اس صحراء کو لے کر کیا کرنا ہے۔غرض ہزاروں سال سے عرب کے قبائل آزاد چلے آتے تھے اِس لئے نہیں کہ اُن میں دم خم تھا بلکہ اس لئے آزاد چلے آتے تھے کہ عرب کے اندر کچھ رکھا ہی نہیں تھا کہ کوئی وہاں جائے اور اُسے فتح کرے۔ایسے زمانہ میں جبکہ عرب دنیا میں نہایت ذلیل ترین سمجھا جا رہا تھا ، الہی نوبت خانہ میں نوبت بجتی ہے اور وہاں سے آواز آتی ہے قُلْ لِلْمُخَلَّفِينَ مِنَ الْأَعْرَابِ سَتُدْعَوُنَ إِلى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ وَأُخْرَى لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا۔قیصر وکسرای کی لڑائیوں میں غلبہ اور اُس وقت جبکہ مسلمان ناکام ہو کر آتے ہیں، جب مکہ والے عمرہ کی بھی اجازت نہیں دیتے کامیابی حاصل کرنے کی پیشگوئی اُسوقت جبکہ وہ ایسا معاہدہ کر کے آتے ہیں کہ حضرت عمررؓ بھی سمجھتے ہیں کہ ہماری ناک کٹ گئی اور کہتے ہیں يَا رَسُولَ اللہ ! ہم تو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے اُسوقت اللہ تعالیٰ ایک تو یہ خبر دیتا ہے کہ یہ معاہدہ توڑیں گے اور تم انہیں فتح کرو گے۔پھر یہ خبر دیتا ہے کہ دیکھو! کچھ لوگ آج ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوئے اُن کو بتا دو کہ اب عرب کی جنگ تو ختم ہوئی ، یہ ملک تو