سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 900

سیر روحانی — Page 124

۱۲۴ مساجد کی دوسری غرض کا صحابہ کرام کے ذریعہ ظہور (۲) مسجد کی دوسری غرض ایک مقامِ مبارک کا قیام ہے اور وہ دو طرح ہوتا ہے (الف) اس طرح کہ وہ ذکرِ الہی کے لئے مخصوص ہوتی ہے۔اس جماعت کے حق میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ذکر الہی کے لئے مخصوص ہے چنانچہ فرماتا ہے۔فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَ يُذْكَرَفِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ۔رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَ إِيتَاءِ الرَّكُوةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَ الْاَبْصَارُ ۲۲ یعنی خدا کی رحمتیں اور برکتیں اُن گھروں پر نازل ہونگی اذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ جن کے متعلق خدا نے یہ حکم دے دیا ہے کہ انہیں اونچا کیا جائے وَيُذْكَرَفِيْهَا اسْمُهُ اور اُن میں خدا کا نام لیا جائے گویا وہ ذکر الہی کے لحاظ سے بالکل مسجدوں کی طرح ہو جائیں گے اور اس کا موجب ان گھروں میں رہنے والے ہونگے يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ۔رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَّلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ صبح شام ان میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح ایسے لوگ کرتے رہتے ہیں جن کو ہر قسم کی تجارت ملکی ہو یا درآمد برآمد سے تعلق رکھنے والی ہو اسی طرح زمیندارہ، صنعت و حرفت کے کارخانے ذکر الہی سے غافل نہیں کرتے (اس آیت میں دو لفظ ہیں تجارت اور بیچ اور کوئی تجارت بغیر بیج کے نہیں ہو سکتی۔پس مراد یہ ہے کہ بعض کا موں میں دونوں جہت یعنی خرید و فروخت سے انسان نفع کماتا ہے وہ تجارت ہے اور بعض کام ایسے ہوتے ہیں کہ کام کرنے والا خرید تا نہیں صرف فروخت کرتا ہے جیسے زمیندار یا صناع ہے کہ جو چیز وہ فروخت کی کرتا ہے وہ اس کی پیداوار ہے پس اس کا کام در حقیقت فروخت کا ہے خرید کا نہیں اسے تجارت سے الگ بیان کر کے تجارتی کاروبار کی سب قسمیں بیان کر دی ہیں ) گویا کوئی بات کی بھی انہیں نہ تو نمازوں کی ادائیگی سے غافل کرتی ہے اور نہ زکوۃ کی ادائیگی سے ان کی توجہ پھراتی ہے۔يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْاَبْصَارُ وہ فقط اس دن سے ڈرتے ہیں جس دن اُن کے دل اور اُن کی آنکھیں پھری ہوئی ہونگی اور وہ گھبرائے ہوئے اِدھر اُدھر دوڑ رہے ہونگے۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جوشخص اس جماعت میں شامل ہوتا ہے وہ ذکر الہی کے لئے مخصوص ہو جاتا ہے اور یہی مسجد کا خاص کام ہے پس وہ ایک چلتی پھرتی مسجد بن جاتا ہے۔۔