سیر روحانی — Page 125
۱۲۵ عبادت اور ذکر الہی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی خواہش صحابہ ذکر الہی میں ترقی کرنے کی اتنی کوشش کیا کرتے تھے کہ ان کی یہ جدو جہد وارفتگی کی حد تک پہنچی ہوئی تھی ، احادیث میں آتا ہے کہ ایک دفعہ غرباء رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کیا کہ جس طرح ہم نمازیں پڑھتے ہیں، اسی طرح امراء نمازیں پڑھتے ہیں، جس طرح ہم روزے رکھتے ہیں اسی طرح امراء روزے رکھتے ہیں جس طرح ہم حج کرتے ہیں اسی طرح امراء حج کرتے ہیں مگر يَارَسُولَ اللهِ اہم زکوۃ اور صدقہ و خیرات اور چندے وغیرہ نہیں دے سکتے اس وجہ سے وہ نیکی کے میدان میں ہم سے آگے بڑھے ہوئے ہیں۔کوئی ایسی ترکیب بتائیں کہ امراء ہم سے آگے نہ بڑھ سکیں ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہت اچھا، میں تمہیں ایک ایسی ترکیب بتاتا ہوں کہ اگر تم اس پر عمل کرو تو تم پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہو سکتے ہو، انہوں نے عرض کیا کہ وہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا وہ ترکیب یہ ہے کہ ہر فرض نماز کے بعد تینتیس دفعہ سُبحَانَ اللہ تینتیس دفعہ الْحَمْدُ لِلہ اور چونتیس دفعہ اللهُ اَكْبَر کہہ لیا کرو، وہ وہاں سے بڑی خوشی سے اُٹھے اور انہوں نے سمجھا کہ ہم نے میدان مار لیا مگر کچھ دنوں کے بعد پھر وہی وفد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ ہم پر بڑا ظلم ہوا ہے۔آپ نے فرمایا کس طرح؟ انہوں نے عرض کیا کہ آپ نے ہمیں جو بات اُس روز کی بتائی تھی وہ کسی طرح امیروں کو بھی پہنچ گئی اور اب انہوں نے بھی یہ ذکر شروع کر دیا ہے ہم کو اب کیا کریں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر نیکی حاصل کرنے کا اُن کے دلوں میں اس قدر جوش پایا جاتا ہے تو میں انہیں روک کس طرح سکتا ہوں؟ ۲۳ یہ وہ فضیلت تھی جس نے صحابہ کو جیتی جاگتی مسجد بنا دیا تھا۔صحابہ کی پاکیزگی اور طہارت پر الہبی شہادت (ب) دوسری صورت مقام مبارک کی یہ ہے کہ وہ پاکیزگی کا مقام ہوتا ہے اسی طرح انبیاء کی جماعت کو پاک رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، چنانچہ اسکے متعلق قرآن کریم میں شہادت موجود ہے کہ صحابہ پاک کئے گئے ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَتْلُوا عَلَيْهِمُ اللهِ وَ يُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ " کہ یہ رسول صحابہؓ کے سامنے ہمارے نشانات بیان کرتا ہے وَ يُزَكِّيهِمْ اور ان کو پاک کرتا ہے