سیلابِ رحمت — Page 89
سیلاب رحمت الاقوامی تنظیم ہے۔جو خدا تعالی نے دنیا میں پیدا کر دی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالی کے فضل سے جس خلوص و محبت سے خلیفہ وقت کی دعائیں شامل ہیں لجنہ کی ٹیم کا قافلہ ہر میدان میں کامیاب و کامران ہو گا اور ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ اس کی خدمات کو نمایاں کرنے والا ہو گا۔اللہ کرے لجنہ کراچی کو اس رنگ میں خدمت کی توفیق ملے کہ آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہو۔بڑھیں اور ساتھ دنیا کو بڑھائیں پڑھیں اور سارے عالم کو پڑھائیں یہ قصر احمدی کے پاسباں ہوں یہ ہر میداں کے یارب پہلواں ہوں آمین اللهم آمین۔“ پیاری مخلوق، بچوں کے لئے سیرت نبوی پر بشری داؤد کی ایک تحقیقی کاوش ہے جس میں اس نے دینی تعلیم اور ایم ایس سی باٹنی (Botany) کی تعلیم کے امتزاج سے آنحضور مایا کہ تم کا خیرالبشر ہونا ثابت کیا ہے۔مکرم مبشر احمد خالد صاحب کی دعوت الی اللہ 1992ء میں شائع ہوئی۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے دعوت الی اللہ کا جوش پیدا کیا ہوا تھا یہ چھوٹی سی کتاب بہت کام آئی۔تیسویں کتاب Sayyedena Bilal مکر مہ محمودہ امتہ السمیع صاحبہ نے انگلش میں لکھی۔بچوں کے لٹریچر میں اچھا اضافہ ہے۔89