سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 88 of 418

سیلابِ رحمت — Page 88

سیلاب رحمت انہیں کے مطلب کی کہہ رہا ہوں زبان میری ہے بات ان کی حضرت خلیفہ المسیح الرابع" نے خود اپنی زبانِ مبارک سے جس کا تذکرہ کیا ہو وہ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ عرش کا خدا بھی ان خدمات پر خراج تحسین پیش کر رہا ہے اس واسطے کہ امام کی آواز دراصل خدا کی آواز ہوتی ہے۔گفتہ او گفتہ اللہ بود۔یہی امامت کا منصب ہے۔یہ ایک عظیم الشان چیز ہے۔یہ اللہ کے فضلوں میں سے ایک بڑا فضل ہے۔میں اس تقریب کو ایک اور زاویہ نگاہ سے دیکھتا ہوں اور وہ زاویہ نگاہ محمد عربی صلی یکی یمن کے خدا نے خود قرآن میں پیش فرمایا ہے۔آخری سورتوں کی تفسیر میں خود مصلح موعود نے یہ ثابت کیا ہے کہ آخری زمانہ میں جب آنحضور صلی ایتم کی دوبارہ بعثت ہوگی تو خواتین بھی دین محمد الیا یتیم کی کامیابی اور سرفرازی کے لئے قربانیاں دیں گی۔یہ عظیم الشان پیشگوئی آج تمام دنیا میں پوری ہورہی ہے۔اور مبارک باد کے لائق ہے لجنہ کراچی کہ خدا نے اس کو بھی اس میں شامل ہونے کی سعادت بخشی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود کی تذکرۃ الشہادتین میں یہ پیشگوئی موجود ہے کہ میں تو ایک بیج ہوں جو بویا گیا وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور پھیلے گا اور پھلے گا۔بیج کے لفظ سے ظاہر ہے کہ جس قدر بھی جماعتی تنظیمیں ہیں عنقریب دنیا کی بڑی تنظیموں کی جگہ لینے والی ہیں۔جلسہ سالانہ اس دن کے لئے ایک بیج ہے۔جب نوجوانان احمدیت اور خواتین احمدیت خانہ کعبہ کے گرد جمع ہونے والے عشاق رسول صلیش ایستم کی خدمت کی توفیق پائیں گے۔نوجوانوں کی تنظیمیں انٹر نیشنل تنظیموں کی جگہ لیں گی بین الاقوامی جگہ پر آج خواتین کی کوئی تنظیم موجود ہی نہیں۔لجنہ اماء اللہ کی شکل میں ایک بین 88