سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 78 of 418

سیلابِ رحمت — Page 78

سیلاب رحمت اس کو تصور میں لاتے ہوئے اس کی کمزوریوں سے صرف نظر کرنے کی درخواست ہے۔حسن تو بہر حال آپ کا حسن نظر ہے۔“ خوب صورت و خوب سیرت المحراب چھپ کر آیا تو حسب دستور پہل مجلہ پیارے کی خدمت میں بھیجا۔حضور نے بڑے پیارے انداز میں تعریف فرمائی: 11-11-90 ” آپ نے ماشاء اللہ بہت خوبصورت رسالہ نکالا ہے نظمیں بھی بہت اچھی ہیں اور معیار بھی بلند ہے۔اللہ آپ کو اور آپ کی رفقائے کار کو اس میدان میں اعلیٰ خدمت کی توفیق دے اور اللہ کی نگاہ میں مقبول ٹھہریں۔سب کو محبت بھر اسلام دیں۔“ ایک اور مکتوب میں تحریر فرمایا: 21-11-90 " آپ کا خط مع مجلہ الحراب موصول ہوا بہت بہت مبارک ہو ماشاء اللہ بہت خوبصورت ہے۔طباعت بھی عمدہ ہے۔پروف ریڈنگ بھی احتیاط سے کی گئی ہے۔سارا تو نہیں پڑھا تا ہم کہیں کہیں ٹھہر کر دیکھا ہے۔بہت اچھا اور دیدہ زیب ہے چشم بد دور۔اللہ مبارک کرے۔تمام کارکنات مجلہ تک میری طرف سے مبارک باد اور سلام پہنچا دیں۔خدا حافظ حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ رحمہا اللہ صدر لجنہ اماء اللہ پاکستان نے بھی ہماری حوصلہ افزائی فرمائی۔ایک مکتوب سے اقتباس ملاحظہ کیجئے : 78