سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 77 of 418

سیلابِ رحمت — Page 77

سیلاب رحمت بیگم ، مکر مہ امتۃ الرفیق ظفر صاحبہ نے حضرت نواب امتہ الحفیظ صاحبہ مکرمہ امتہ الشافی سیال صاحبہ نے لجنہ کی ابتدائی ۱۴ کارکنات کے حالات اک قطرہ اس کے فضل نے دریا بنادیا کے نام سے پیش کئے۔خاکسار نے حضرت خلیفہ امسیح الرابع " کے کراچی کے دوروں کی حسین یادوں کو خوشا نصیب کہ ہم میزبان تھے ان کے کے نام سے قلمبند کیا۔مکرمہ بشری داؤد صاحبہ نے نئی صدی نئی ذمہ داریاں' کے نام سے فکر انگیز مضمون لکھا۔ناصرات الاحمدیہ کی تاریخ مکرمہ ناصرہ ہارون صاحبہ نے مرتب کی۔اس مجلے میں لجنہ اور ناصرات کی عہدیداروں کا سال وار چارٹ بھی شامل تھا۔تصاویر مہیا کرنے اور ٹرانسپیرنسی تیار کرنے میں مکرم سلیمان احمد طاہر صاحب کا تعاون حاصل ہوا۔اشتہار مکرم سلطان احمد طاہر صاحب اور مکرم حبیب اللہ بٹ صاحب کی محنت سے حاصل ہوئے۔رہنمائی اور مشورے مکرم مرزا عبد الرحیم بیگ صاحب اور مکرم عبید اللہ علیم صاحب اور مکرمہ امتۃ الرفیق پاشا صاحبہ سے حاصل کئے۔پرنٹنگ کے کٹھن کام میں مکرم داؤ د احمد قریشی صاحب اور مکرم طارق محمود بدر صاحب نے اپنی انتہائی کاوشیں شامل کر دیں اور خوب دعائیں لیں۔خاکسار نے اداریہ میں لکھا: الہی سلسلوں کی تقویم روز وشب ، قوت کار، رفتار ترقی اور پھیلاؤ کے دائرے مروج حسابی قاعدوں سے مختلف ہوا کرتے ہیں۔انہیں نا پنا یا سمیٹنا انسانی قومی سے بالا تر ہوتا ہے۔اس حقیقت کو سامنے رکھ کر ہمارے کام کی نوعیت کا اندازہ کرناممکن ہوگا۔جماعت کی بھر پور زندگی کے سو سال اور لجنہ کراچی کے پچاس سال کی تاریخ پر طائرانہ نظر ڈالنا کار دارد تھا۔اس کی تدوین کے پیچھے کتنی مشقت اور عرق ریزی ہے 77