سیلابِ رحمت — Page 79
ب رحمت کتب کی رپورٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔جو کام اشاعت کا مرکزی شعبہ اشاعت کو کرنا چاہئے وہ آپ لوگ کر رہے ہیں۔اللہ تعالی اس کام میں برکت ڈالے۔بچوں کے لئے تو لٹریچر کی بہت ضرورت ہے۔ناصرات معیار اول کی قابلیت کے لئے کتب لکھیں۔زیادہ لٹریچر آپ کا چھوٹے بچوں کے لئے ہے۔المحراب، شائع کرنے کی مبارک باد وصول کریں۔بہت اچھا اور متنوع رسالہ شائع کیا ہے۔سب سے بڑی بات یہ کہ حضور کا پیغام اور نظم اس میں شامل ہے۔المحراب میں لجنہ کراچی کے حالات بھی آگئے ہیں۔“ مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم اے نے قادیان سے تحریر کیا: جوبلی نمبر المحراب ملا۔جزاکم اللہ تعالی۔لجنہ کراچی نے اس میں بہت سی نادر باتیں جمع کر دی ہیں جو کسی اور سویٹر میں نہیں ہیں۔اس کام میں حصہ لینے والی سب کا رکن بہنوں کو اللہ تعالی اپنی برکات سے نوازے اور بڑھ چڑھ کر خدمات سلسلہ کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔“ کولمبس نے امریکہ دریافت کیا (30-03-91) مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت نے بہت خوب صورت الفاظ میں تعریف فرمائی: آج سلسلے کے ایک ریسرچ ورک کے دوران مجلہ المحراب کا 79