سیلابِ رحمت — Page 75
رحمت سے باعث برکت اور حقیقی معنوں میں مثمر بثمراتِ حسنہ بنائے۔یہ ایک ایسی روشن مشعل ہو جو گمراہوں کو صراطِ مستقیم دکھائے جو بھٹکے ہوؤں کی رہنمائی کرے جو روحانی جسمانی دکھ درد کا مداوا بن جائے۔المحراب اپنے اندروہ روحانی طاقت رکھے کہ ان عظمندوں کو جو خدا تعالی کی ذاتِ باری پر بھی ایمان نہیں لاتے ان سے زندہ خدا اور پھر خدا تعالی کی عظمت کا اعتراف ببانگ دہل کروائے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی کرے آپ کی یہ تخلیق سب سے بلا امتیاز اپنا لوہا منوائے اور ہماری لجنہ کی ہر ممبر اپنی پیدائش کی غرض و غایت اور اس راہ کی جدوجہد کو اپنا شعار بنائے ہوئے رات دن اپنے مقصد اعلی کے حصول کی فکر میں کوشاں رہے۔آمین۔“ مکرم چودھری احمد مختار صاحب، امیر جماعت احمدیہ کراچی نے پیغام دیا: اس زندگی میں بقائے اقدار انسانی کے لئے بڑی ذمہ داری مشیت الہیہ نے عورت پر ڈالی ہے جو تقوی کی راہوں پر چل کر اپنی اولاد کو ملائکۃ اللہ بنادیتی ہے اور ان کے گردو پیش ایک جنت بنا کر دکھا دیتی ہے۔جب ہی تو محسنِ اعظم سنی ہی ہم نے فرمایا کہ جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔بہت بڑی ذمہ داری ہے اپنے ماحول کو جنت نما بنانے کی لیکن جب تک اولا د اس جنت کو دیکھ نہیں پائے گی اپنی ماں کے قدم بوس نہیں ہوگی۔اے پیاری بہنو! آؤ ہم اپنے آقا حضرت محمد مصطفی سلی لا الہ تم سے عہد وفا کی تجدید کریں اس عزم کے ساتھ کہ ہمیں اس ماحول میں اس 75