سیلابِ رحمت — Page 74
حضرت مسیح موعود نے فرمایا : سچائی کی فتح ہوگی اور اسلام کے لئے پھر اسی تازگی اور روشنی کا دن آئے گا جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے لیکن ابھی ایسا نہیں ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے روکے رہے جب تک کہ محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر خون نہ ہوجائیں اور ہم سارے آراموں کو اس کے ظہور کے لئے نہ کھودیں۔اور اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں قبول نہ کر لیں۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی، مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے۔“ ( فتح اسلام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۰) وہی قوم زندہ رہتی ہے جس کی اگلی نسل پہلی نسل کے کام کے تسلسل کو جاری رکھ سکے۔پس ہمارے قدم رکیں نہیں چلتے جائیں بڑھتے جائیں اور اپنے ساتھ اگلی نسل کو بھی لے کر چلیں ان کے دلوں میں دین کے لئے غیرت اللہ تعالی سے پیار اور آنحضرت صلی ایتم سے عشق پیدا کریں۔دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا جذبہ پیدا کریں۔“ حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ نے تحریر فرمایا: اس مبارک صد سالہ تقریب پر آپ کو اپنا مجلہ الحراب ہر جہت 74