سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 58 of 418

سیلابِ رحمت — Page 58

رحمت بات ہو گئی۔یہ تو بہت مبارک خیال ہے۔بلکہ ایسا خیال ہے جو خود میرے ہی دل کی آواز ہے۔شوق سے ایسا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کی رہنمائی اور نصرت فرمائے۔اور کام کی ہمت بھی بخشے اور اس نیکی کی بہترین جزا بھی عطا فرمائے۔میں نے جب یہ پڑھا تو بے اختیار میرے دل سے یہ مناجات اُٹھی کہ اے اللہ تو کتنا پیارا اور کتنا محسن ہے کہ میرے دل میں ایک خواہش پیدا ہوتی ہے اور تو اُسے دوسرے دل میں ارادے بنا کر اُتار دیتا ہے۔خدمت دین کے لئے خود ہی مجھے مددگار مہیا فرماتا ہے۔اور پھر خود ہی خدمت کی توفیق بخشتا ہے اور سارے کام خود ہی بناتا چلا جاتا ہے۔پس آپ ضرور ایسا کریں۔اللہ کی نصرت آپ کے ساتھ ہو اور بہترین خدمت کی توفیق نصیب ہو۔یہ امر ضرور پیش نظر رہے کہ یہ کام بہت لمبا محنت طلب اور صبر آزما ہے۔اور اس میں مندرجہ ذیل مراحل کو پیش نظر رکھنا ہوگا: 1 مختلف کیسٹوں میں بیان کردہ مضامین کو مضمون وارا الگ کر کے یکجا کرنا۔اس بارہ میں مرکز میں پہلے ہی کام ہو رہا ہے اور بعید نہیں کہ آپ کے پاس جو کیٹیں ہوں وہ پہلے ہی مضمون وار مرتب کی جاچکی ہوں۔2- ایک غیر جانبدار سامع کے طور پر ان کیسٹس کو بار بار اطمینان 58