سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 59 of 418

سیلابِ رحمت — Page 59

سیلاب رحمت سے سننا اور اپنی یادداشت میں یہ امر محفوظ کرنا کہ ٹیپس (Tapes) کے کون کون سے حصے گہرا اثر رکھنے والے ہیں اور کون کون سے غیر مؤثریا غیر واضح ہیں جنہیں نکال دیا جائے تو نقصان کی بجائے فائدہ ہوگا۔اور کیسٹ پہلے کی نسبت زیادہ دلچسپ ہو جائے گی۔3۔یہ معلوم کرنا کہ کون سی بات بے وجہ دہرائی گئی ہے اور لا حاصل تکرار ہے جسے نکال دینا بہتر ہے۔لیکن خیال رہے کہ سمجھانے کی غرض سے جو زاویے بدل بدل کر بات کی جاتی ہے اُسے تکرار نہیں کہتے۔تکرار اس بات کو کہتے ہیں جو مضمون واضح ہو جانے کے باوجود بے وجہ دہرائی جارہی ہو اور طبیعت پر بوجھ ڈالے۔4 - یہ فیصلہ کرنے کے بعد مضمون کے کون سے حصے اخذ کرنے ہیں اور ذہنی طور پر انہیں ترتیب دینے کے بعد سوال جواب کی صورت میں ان کا ترجمہ کر لیا جائے اور وہاب صاحب یا کسی اور اچھے انگریزی دان کو دکھا کر مضمون کو مزید صیقل کر لیا جائے اور زور دار بنا دیا جائے۔زبان بہت سجی ہوئی اور گل کار یوں والی نہ ہو لیکن ہو نہایت فصیح و بلیغ اور موقع محل کے مطابق قوت اور شوکت والی زبان جو خواہ مخواہ دل میں اُتر جائے۔5- یہ سوال جواب تیار کر کے ایک مجلس منعقد کریں جس میں اپنی طرح کی اور اچھے تلفظ والی خواتین کے ذمہ کچھ سوال کر دیں اور آپ جواب دینے لگیں۔فضا ایسی ہو جیسے مجلس سوال و جواب اردو میں ہوتی ہے۔لیکن شروع میں تمہید میں یہ بات کھول دیں کہ اصل مجالس سوال 59