سیلابِ رحمت — Page 57
سیلاب رحمت ربوہ لے جاتیں اور بیچ کر خوش خوش آتیں۔ہم نے جب یہ کتابیں پیارے حضور کی خدمت میں ارسال کیں تو ہمیں بہت پیارا جواب موصول ہوا: بچوں کے لئے کتب کا پروگرام بہت اچھا ہے۔بڑا پسند آیا ہے۔اور دل کی گہرائیوں سے دعا نکلی ہے۔اللہ تعالیٰ ان مساعی کا اجر دے اور مثبت نتائج برآمد ہوں سب لکھنے اور کام کرنے والیوں کو خاص طور پر میری طرف سے محبت بھر اسلام دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔66 اس وقت ہمیں اس خط سے بہت حوصلہ ملا۔کام تیز تر ہو گیا۔بچہ پاؤں پاؤں چلنے لگا۔ساتویں نمبر پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب ضرورت الامام‘ اور یچر لدھیانہ بطرز سوال جواب پیش کی گئیں۔آٹھویں نمبر پر کرم محمود امت اسمی صاحب کی دنیا پور ضلع ملتان میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی اردو میں مجلس عرفان کا انگلش میں ترجمہ "The Nazarene Kashmiri Christ" شائع ہوئی۔یہ بڑی بابرکت ثابت ہوئی جب مکرمہ محمودہ امتہ السمیع صاحبہ نے حضور انور سے ترجمے کی اجازت مانگی تو آپ کا دست مبارک سے تحریر کردہ طویل مکتوب موصول ہوا جو تر جمہ کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے۔افادہ عام کے لئے پیش کیا جاتا ہے: " آپ کا وہ خط خاص طور پر میرے پیش نظر تھا جس میں آپ نے یہ ذکر کیا تھا کہ آپ سوال جواب کی کیسٹس کا ترجمہ کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ایسا کرنے کی اجازت چاہی تھی۔یہ تو نیکی اور پوچھ پوچھ والی 57