سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 49 of 418

سیلابِ رحمت — Page 49

رحمت تیاری میں مصروف رہی اور خاکسار مختلف موضوعات پر مضامین لکھ کر مربی صاحب کو دیتی رہی کہ وہ جس طرح، جہاں اور جس نام سے چاہیں انہیں چھپوا دیں۔چند عنوانات درج ذیل ہیں: مساجد کا احترام۔دشمنانِ اسلام سے جنگ کا قرآنی طریق۔قادیانیوں کا تعاقب کس طرح کیا جائے۔یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے۔عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارا تو نہیں صرف مسلم کا محمد پہ اجارہ تو نہیں مجاہد کورسز تیار کرنے میں مجھے کیسے حصہ ملا ؟ یہ بشری کا احسان تھا۔وہ اب اس دنیا میں نہیں مگر اُس کی ہر بات مجھے اس طرح یاد ہے جیسے کل کی بات ہو۔ایک دن گہری شام کے وقت وہ ہمارے گھر آئی۔چہرے پر عزم کی سرخی ، تیز گامی سے بے ترتیب سانس، روشن آنکھوں میں بڑے بڑے آنسو۔۔آتے ہی بغیر کسی تمہید کے بھاری پلندہ میرے آگے ڈال دیا اور جرنیلوں کے سے گھن گرج سے بولی : قوموں کی زندگی کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہوتا ہے اگر آج ہم نے احمدی خواتین کی تربیت میں غفلت کی تو یہ وقت ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔میرے منصوبے پر اس تیزی سے عمل نہیں ہو رہا جیسے میں چاہتی ہوں۔مجھے اس منصوبے میں آپ کی ضرورت ہے۔“ 49