سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 50 of 418

سیلابِ رحمت — Page 50

سیلاب رحمت میں اس وقت جنرل سیکرٹری قیادت نمبر ایک کا کام کر رہی تھی جو بہت وقت طلب کام تھا مگر اُس کے خلوص سے متاثر ہوکر میں نے بغیر کسی تر ڈو کے ساتھ دینے کی حامی بھر لی تعلیمی منصوبے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، ہر پہلو کا جائزہ لیا۔ہم دونوں کا ہر بات میں اتفاق رائے بڑا با برکت ثابت ہوا۔دو دیوانے مل بیٹھے اور خوب گزری۔اسی نشست میں بچوں کے لئے ان کی عمر کے حساب سے پانچ مراحل میں نصاب تیار کرنے کا منصوبہ بنا۔ہم نے ابواب کے عنوانات تجویز کر کے کام بانٹ لیا۔بشری کو ان سلسلہ وار کتابوں کے لئے میرے تجویز کردہ نام: کونپل غنچہ گل - گلدستہ اور گلشن احمد پسند آئے اور ہم کام میں جت گئے۔ہماری حقیر کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہونے لگیں۔ہماری صدر صاحبہ آپا سلیمہ میر نے حوصلہ افزائی کی ، ہر قسم کی مدد دینے کا وعدہ کیا اور دعاؤں سے تقویت دی۔آپ بہت شفیق اور معاملہ فہم خاتون ہیں۔اگر چہ اپنے صدارتی فرائض کے تحت کبھی نامہربانوں کی طرح مہربانی کرتیں۔دراصل وہ ہماری دیوانگی اور تیز رفتاری سے خائف ہو کر ہمیں حدود میں رکھنے کی کوشش کرتیں۔ہم ہر کام کے لئے حضور انور کو دعا کے لئے لکھتے۔آپ نے کراچی کے دوروں کے دوران لجنہ کی کارکنات کی باہمی یک جہتی اور ٹیم ورک دیکھا تھا۔آپ خطوط میں بہت حوصلہ افزائی فرماتے۔آپ نے ایک خط میں کارکنات کو شہد کی مکھیوں کا خطاب عطا فرمایا۔مکتوب ملا حظہ ہو : 50