سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 346 of 418

سیلابِ رحمت — Page 346

سیلار رحمت ہے دل کے احساسات از خود فقروں میں ڈھلتے چلے گئے ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔اس مضمون میں آپ نے عزیزہ حوری کی بیٹی طوبی کی شادی کے متعلق جس خواہش کا اظہار کیا ہے اللہ اُسے ان کی توقعات سے بڑھ کر زیادہ عمدگی کے ساتھ پورا فرمائے۔جب اس کی شادی ہونے والی ہو تو مجھے بھی بتا دیں تا کہ میں بھی اس کی خوشیوں میں شامل ہوسکوں۔اللہ اپنے فضل سے اسے ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔باقی مضمون بہت عمدہ ہے۔اللہ جزا دے 16-11-93 1993ء کی یہ بات 2005 ء میں مجھے بہت یاد آئی جب معلوم ہوا کہ عزیزہ طوبی کی شادی ہونے والی ہے۔اللہ تبارک تعالیٰ نے میرے دل میں یہ خواہش پیدا کی کہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو طوبی کے لئے دعا کے لئے لکھ دوں۔خط میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع” کے خط کا حوالہ دیا تھا اور دعا کے لئے لکھا تھا۔چند دن بعد حضور انور کا سپین سے پیغام ملا جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ اُن کی طرف سے بچی کو خود جا کر شادی کا تحفہ پیش کروں۔یہ تحفہ ایک خطیر رقم تھی جو میں نے جا کر حضور کی طرف سے خوش نصیب بچی کو پیش کی۔اس موقع پر بشری داؤد بہت یاد آئی اور اس طرح حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحم الله کے جذ بہ صادق کی قدر آئی جسے مولا کریم نے اس طرح نوازا کہ خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دل میں اُن کے احساس کو منتقل کیا اور آپ نے فراخ دلی سے جانے 342