سیلابِ رحمت — Page 347
سیلاب رحمت والے خلیفہ کے دل کی خواہش پوری کی۔یہ بھی عرض کر دوں کہ میں نے خط کا صرف حوالہ دیا تھا۔اصل تحریر نہیں بھیجی تھی پھر بھی آپ نے اُن کے نیک جذبے کی قدر فرمائی جس سے میں بہت متاثر ہوئی اور خوشی بھی بہت ہوئی کہ دونوں جانے والوں کی رُوحوں کو سکون نصیب ہوگا۔میرا پیار اُن کی خاطر دعا بن گیا حضرت خلیفہ امسیح الرابع ” کے خطوط سے دعائیہ جملے میری سب سے قیمتی دولت ہیں۔دنیاو آخرت میں میری ڈھال ہیں۔اللہ تعالیٰ سے عرض گزار ہوں کہ میں تو گنہگار ہوں پیش کرنے کے لئے کچھ نہیں۔اللہ کرے اسی صدقے بخشش نصیب ہو۔آمین۔اللھم آمین۔343