سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 345 of 418

سیلابِ رحمت — Page 345

سیلاب رحمت ڈھیر بن گئے ہیں۔کسی وقت فائزہ کے سپر د کروں گا کہ ان کو سلیقہ سے الگ الگ کر کے فائل کر دیں۔لیکن اگر میں پاکستان میں ہوتا تو آپ سے بھی یہ کام لیا جا سکتا تھا۔93-5-6 حضرت خلیفہ امسح الرابع" کی ایک خواہش پوری ہونے کے سامان 26 ستمبر 1993ء کے الفضل میں خاکسار کا ایک مضمون شائع ہوا جو محترمہ حور جہاں بشری صاحبہ کی یاد میں لکھا تھا۔اُس میں ایک واقعہ لکھا تھا کہ بشری نے ایک بے ماں کی بچی کا جہیز چھوٹی سے چھوٹی چیزوں کا خیال رکھ کر بنایا تھا۔اُن دنوں اشاعت کا بہت کام تھا۔میں نے اُسے کہا تم کیا گوٹے ٹکانے کے چکر میں پڑ گئی ہو ہمارے بہت کام ہیں۔بشری نے جواب دیا: اس بچی کی ماں نہیں ہے مجھے خیال آیا کہ پتہ نہیں اپنی بچی طوبی کی شادی کے وقت میں ہوں گی یا نہیں، کوئی اور جہیز بنائے گا۔“ ”اچھا اچھا بس کرو“ سے بات بس وہیں ختم ہوگئی لیکن چند ہفتوں کے بعد بشری اپنی ساڑھے نو سال کی بچی کو چھوڑ کر اپنے خالق و مالک کے حضور حاضر ہوگئی تو مجھے یہ بات یاد آئی۔میں نے مضمون میں لکھ دی مضمون بہت لوگوں نے پڑھا ہو گا مگر اُس ہستی نے جو ہر ایک کے غم کو اپنے دل میں جگہ دے دیتی تھی، یہ مضمون پڑھ کر خاکسار کولکھا: عزیزہ حوری کے متعلق آپ کا جو مضمون 26 ستمبر کے الفضل میں شائع ہوا وہ یادرفتگاں کے باب میں ایک قیمتی مضمون ہے۔یوں لگتا 341