سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 328 of 418

سیلابِ رحمت — Page 328

سیلاب رحمت نے بھی دعا کی غرض سے خط لکھا تو جواب موصول ہوا: منصور کے لئے عزیزہ فوزیہ سے رشتہ کے متعلق میں تو عرصہ ہوا اپنی پسند کا اظہار کر چکا ہوں۔شوق سے کریں۔اللہ بے حد مبارک فرمائے اور دونوں جہان کی حسنات سے نوازے آمین۔“ (5-12-93) دعاؤں کی دولت سمیٹے یہ شادی مولا کریم کے خاص فضل سے رحمتوں اور برکتوں کے شمرات کی حامل ثابت ہوئی۔میرے پاس الفاظ نہیں جن سے اللہ تبارک تعالیٰ کا کما حقہ شکر ادا کرسکوں۔فوزیہ ہمارے گھر میں برکتوں والا اضافہ ثابت ہوئی اللہ تعالیٰ اس کو اور اس کے والدین کو اجر عظیم سے نوازے۔آمین۔الحمد للہ علی ذالک۔ہماری دوسری بیٹی امتہ الصبور ایک سال کی عمر میں بخار کے اثر سے سماعت اور اس کے نتیجے میں گویائی سے محروم ہو گئی۔خاکسار انتہائی عاجزی سے ہر ایک سے دعاؤں کی بھیک مانگتی۔حضور انور نے بہت حوصلہ دیا۔مولا کریم نے دعا ئیں اس رنگ میں قبول فرما ئیں کہ بچی غیر معمولی ذہین اور ہنر مند ہو گئی۔انٹر کر رہی تھی جب لندن سے حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے بھتیجے کے بیٹے (جس کو آپ نے بیٹا بنایا ہوا تھا ) عزیزم عمر نصر اللہ خان کا رشتہ آیا۔فیصلے میں مشورے اور دعا کے لئے حضور کی خدمت میں درخواست کی۔آپ نے روحانی باپ کی طرح اس کام کو اپنا سمجھ کر کیا اور مجھے لکھا: عزیزم عمر نصر اللہ خان کو پہلے بھی جانتا تھا۔اب باقاعدہ رپورٹ منگوائی ہے دعا کر کے تسلی ہے تو کر لیں۔خاندان بھی اچھا ہے۔آپ کی رؤیا بھی مبارک ہے۔لڑکا بھی ہمیشہ سے شریف 326