سیلابِ رحمت — Page 327
رحمت ہمارے بڑے بیٹے منصور احمد کو حضور نے علم و معرفت میں ترقی اور انسانیت کی عمدہ رنگ میں خدمت کی دعادی اور تحریر فرمایا: ما شاء اللہ آپ نے ایم بی بی ایس کے امتحان میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کی ہے۔الحمد للہ مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ یہ اعزاز آپ ، آپ کے خاندان اور سلسلہ کے لئے بابرکت کرے اور علم و معرفت میں ترقی دے اور انسانیت کی عمدہ رنگ میں خدمت کی توفیق دے آمین۔“ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔منصور ان دعاؤں کے سائے میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔جب اس کی شادی کا مرحلہ آیا تو پتا چلا کہ لڑکی کے لئے ہی نہیں لڑکے کے لئے بھی مناسب رشتہ تلاش کرنا مشکل کام ہے۔جب مشکل لگا تو حضور پر نور کولکھ دیا۔آپ نے بہت پیارا جواب تحریر فرمایا: میں انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ دین و دنیا میں خیر و برکت والا رشتہ ملے اور آپ کی طرح روشن خیال ، روشن دماغ اور دین میں مستحکم خاندان ہو۔آپ خود بھی نظر رکھیں اور کوئی مناسب رشتہ ملے تو مجھے مطلع کریں۔پھر میں خود ان کے حالات کا جائزہ لے کر آپ کی رہنمائی کروں گا۔اللہ آپ کے سب بچوں کو آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین۔6-5-93 آپ کی خواہش دعا بن کر لگی اور منصور کا رشتہ مکرم محترم مولانا سلطان محمود انور صاحب کی صاحبزادی فوزیہ سے تجویز ہوا۔مولانا موصوف نے اپنی طرف سے اجازت لے لی۔میں 325