سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 319 of 418

سیلابِ رحمت — Page 319

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ! آپ کیا کریں بچگانہ تبصرے۔گھبرا کیوں رہی ہیں۔جو جی چاہے لکھ دیں۔میری طرف سے اجازت ہے۔ت مشق نازکر، خونِ دو عالم میری گردن پر اچھا لگتا ہے۔بے تکلفی سے تبصرے کرنا۔آپ کے خط بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔الفضل میں آپ کی نظم بھی بہت اچھی تھی۔اچھا ایک بات بتائیں میں کراچی میں ڈش انٹینا سے خطبہ سننے والوں کی حاضری کا جائزہ لے رہا تھا۔کراچی میں حاضری کم ہے۔آپ کے خیال میں اس کی کیا وجہ ہے؟ اس اچا نک سوال پر ایک دم جو ذہن میں جواب آیا وہی عرض کر دیا کہ فاصلے زیادہ ہیں۔دو دو دفعہ وقت نکالنا سواری کا خرچ کر کے سینٹرز پر پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔پہلے جمعہ کی نماز کے لئے پھر گھر جا کر خطبہ سننے کے لئے لوگوں کو مشکل لگتا ہوگا۔ویسے آج گیسٹ ہاؤس میں خواتین کی تعداد 52 تھی۔اور مرد؟ حضور کا سوال تھا۔جی حضور مرد تو میں نے نہیں گئے۔“ میرے بے ساختہ جواب پر آپ ہنس دیئے۔آواز میں بہت شگفتگی تھی۔میں نے عرض کیا کہ کلام طاہر کی کتابت مکمل ہوگئی۔فرمایا: "ما شاء الله میں نے عرض کیا: ”جلسے والی نظم بھی بھیج دیں۔“ فرمایا وہ تیار بیٹھی ہے آپ کے پاس آنے کے لئے 1952ء میں 317