سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 318 of 418

سیلابِ رحمت — Page 318

" ” بہت خوب مجھے اس کی ریکارڈنگ بھجوا دیں۔اچھا السلام علیکم خدا حافظ 66 میں اُسی جگہ بیٹھی تھی جہاں فون کال سے پہلے تھی۔وہی کمرہ اور وہی ماحول مگر مولا کریم نے مجھے ایسے عالم میں پہنچا دیا جہاں ان سے کٹ کر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی بارش میں شرابور ہو گئی۔بہت دیر اسی لذت کو محسوس کرتی رہی ایک تو اسی دن خواہش کی جو پوری ہوگئی اور پھر حضور کی اتنی شفقت الحمد للہ۔10 جولائی 1993 ء رات پونے گیارہ بجے ہم ڈرائینگ روم میں بیٹھے ہوئے اپنے بچوں مصور اور منصور سے بات کرنے کے لئے فون کے پاس ہی بیٹھے تھے کہ فون کی گھنٹی بجی ناصر صاحب نے فون اُٹھا یا۔دعا سلام کے بعد جب ناصر صاحب نے پوچھا کہ حضور آپ کیسے ہیں تو میں خوش ہوگئی کیونکہ یہ تو میرے پیارے حضور کا فون تھا۔آپ سے جو بات ہوئی پہلے اس کا پس منظر بتا دوں۔آپ نے اس سے پہلے خط میں تحریر فرمایا تھا کہ کلام طاہر کی اصلاح کر رہے ہیں۔اگر میرے ذہن میں بھی کوئی چیز ہو تو لکھ دوں۔مجھ جیسی کم علم کو یہ حکم ملا تو اطاعت میں چند مقامات پر نظر ثانی کا لکھ دیا۔آپ نے کچھ تجاویز قبول فرمالیں اور کچھ رڈ کر دیں۔مجھے اپنی جسارت پر ندامت ہوئی اور خط میں معذرت لکھی اس میں یہ جملہ بھی تھا کہ اب میں بچگانہ تبصرے نہیں کروں گی۔یہ سوچ کر کہ میری حماقتیں بارخاطر ہوئیں بہت استغفار پڑھ رہی تھی۔فون آنے پر تھوڑی سی خوفزدہ ہو گئی۔آپ نے ناصر صاحب سے پہلے دفتر کے معاملات اور ترقی وغیرہ کی بات کی پھر صبور کے رشتہ کی بات ہوئی کہ میں اچھی طرح جائزہ لے کر جواب دوں گا۔پھر دریافت فرمایا کہ امتہ الباری سو تو نہیں گئیں۔ناصر صاحب نے مجھے فون دے دیا۔میں نے السلام علیکم عرض کیا۔آپ نے فرمایا: 316