سیلابِ رحمت — Page 286
رحمت شائع کرنا چاہتے ہیں۔اس سلسلہ میں محترم علیم صاحب کی یاد میں جو مشاعرہ کراچی میں ہوا تھا اس کی Tapes وہاں ہوں گی۔انہیں دیکھ کر اس میں شامل شعراء نے علیم صاحب کے مشاعرہ کے متعلق کوئی تبصرہ کیا ہو یا ان کی ذات کے متعلق اچھے فقرے کہے ہوں، یا علیم صاحب کی یاد میں اچھے شعر کہے ہوں تو وہ اکٹھے کر کے کتاب کے پیش لفظ یا دیباچہ کیلئے ان کی روشنی میں پانچ چھ صفحات پر مشتمل ایک مضمون تیار کر دیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔“ نگار علیم تحسین علیم، احمد مبارک صاحب، پی ٹی وی اور ایم ٹی اے والوں سے معلومات لیں اور دن رات محنت کر کے 28۔12۔99 کو احباب کے تاثرات نثر نظم میں جمع کر کے پہلی قسط کام کی بھیج دی۔پیارے آقا " نے ارشاد فرمایا: د علیم صاحب کی کتاب کے دیباچے کیلئے خوب محنت کی ہے۔ٹھیک ہے، کام تسلی سے کریں۔اللہ اس کام کا بھی حق ادا کرنے کی توفیق دے۔“ میں اپنے مولا کریم کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔خلیفہ وقت کی نگاہ کسی خدمت کے لئے مجھ پر پڑے اس سے بڑی سعادت کیا ہوگی۔زمانی ترتیب سے ہم زمین غزلیں حضور پر نور رحمہ اللہ کے ارشاد پر مکرم منیر جاوید صاحب کا تحریر کردہ خط 99-5-07 ملا۔اس میں آپ نے جس کام کا ارشاد فرمایا اس کی طوالت اور کٹھنائیوں کا کوئی بھی اندازہ 284