سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 287 of 418

سیلابِ رحمت — Page 287

نہیں لگا سکتا۔تحریر فرمایا: وو مختلف نئے اور پرانے شعراء کے کلام میں جو یکسانیت یا مطابقت پائی جاتی ہے اور ایک شاعر کی زمین پر دوسروں نے بھی کلام کہا ہوا ہے۔اسے زمانی ترتیب کے لحاظ سے مرتب کر کے بھجوائیں۔مثلاً میر تقی میر کی نظم 'فقیرانہ آئے صدا کر چلئے کی طرز پر صدا کر چلے، دعا کر چلے، چلے، چلے کی ردیف کے ساتھ ان سے پہلے اور بعد کے شعرا نے غزلیں کہی ہوں تو وہ سب زمانی لحاظ سے اکٹھی ہو جا ئیں کہ سب سے پہلے کس نے اس طرز پر نظم یا غزل کہی پھر کس نے اور پھر کس نے وغیرہ وغیرہ۔اس سلسلے میں نقوش کے غزل نمبر میں ولی دکنی ، غالب میر، خواجہ میر درد، ذوق وغیرہ کے کلام دیکھ لیں ، ان سے کافی مددمل سکتی ہے۔اسی طرح ولی دکنی کی ایک غزل ” خطاب آہستہ آہستہ گلاب آہستہ آہستہ“ کے الفاظ پر مشتمل ہے اس میں دیکھیں کہ کن کن دوسرے شعرا نے کوشش کی ہوئی ہے۔تاریخ وار شاعروں کے نام اور ان کا کلام اکٹھا ہو جائے۔دلی دکنی کی غزل۔۔کرتے ہیں، غلام کرتے ہیں، سلام کرتے ہیں، تمام کرتے ہیں، اس پر بھی دیکھیں کہ اور کس کس شاعر نے غزلیں کہی ہوئی ہیں اسی طرح میر تقی میر کی غزلیں نوحہ گری کا ، آشفتہ سری کا، شیشہ گری کا وغیرہ الفاظ میں ہے۔میر ہی کی آخر کام تمام کیا۔بعبث بدنام کیا ، آرام کیا وغیرہ وغیرہ۔اس پر بھی کام کریں۔غالب کی غزلیں دوا نہ ہوا ، برا نہ ہو انجر آزمانہ ہوا، غزل سرا نہ ہوا۔پھر 285