سیلابِ رحمت — Page 190
سیلاب رحمت ہمارے گھر سے جو بھی فون اٹھاتا بڑے پیار سے اس کی اور ناصر صاحب کی خیریت دریافت کرتیں پھر مجھے بلوا کر جس کام کے لئے فون کیا ہوتا وہ دریافت کرتیں۔ان کی رحلت پر اس طرح فون پر رابطہ میں آنے والوں کو بھی افسوس ہوا۔دعا ہے کہ مولا کریم غفور الرحیم اپنے پیار کے دامن میں سمیٹ لے۔آمین۔شعبہ اشاعت کے حوالے سے مکر مہ آپا امتہ الحفیظ بھٹی صاحبہ کا خطبہ جمعہ 15 اکتوبر 2018ء میں ذکر خیر حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے نماز جنازہ پڑھانے سے پہلے ارشاد فرمایا: امتہ الباری صاحبہ نے بھی ان کے ساتھ کام کیا۔انہوں نے یہی لکھا ہے کہ بڑی محبت سے کام لیتی تھیں۔کوئی افسرانہ انداز نہیں تھا۔ان کے زمانے میں کراچی کی طرف سے پچاس کتب کی اشاعت ہوئی اور فارسی کتاب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فارسی کلام کا مجموعہ ہے وہ بھی کراچی کی لجنہ کو ان کی صدارت میں ہی شائع کرنے کا موقع ملا۔بڑی تحمل مزاج تھیں اور امتہ الباری صاحبہ کہتی ہیں کہ میرے خیال میں ان کی سب سے بڑی خوبی ان کا صبر اور تحمل تھا۔بہت معاملہ فہم تھیں، خاص طور پر عائلی جھگڑوں کو سلجھانے میں دونوں طرف کی بات سن کر مناسب نصیحت کرتیں اور کوشش کرتیں کہ معاملات سلجھ جائیں اور یہی آج کل کے مسائل ہیں ہماری جماعت میں بھی۔عائلی جھگڑے بہت 188