سیلابِ رحمت — Page 185
سیلاب رحمت ہم آپ کو بہت یادرکھیں گے 2018ء میں لجعہ کراچی کی دو سابق صدرات خالق حقیقی سے جاملیں۔انا لله و انا اليه راجعون۔مکرمہ آپا سلیمہ میر صاحبہ 1981ء سے 1997ء تک آپا سلیمہ میر صاحبہ کے ساتھ کام کرنے کا اور آپ کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔1989ء جشن صد سالہ تشکر کے سلسلے میں سو کتب کی اشاعت کے منصوبے پر آپ کی سرپرستی میں کام ہوا۔خاکسار سیکرٹری اشاعت مقرر کی گئی۔آپ کو بہترین رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنے والی سمجھدار، بردبار اور تحمل پایا۔چھوٹی چھوٹی کتابوں سے کام شروع ہوا۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کو دعا کے لئے کتب پیش کرتے اور آپ ہمیں دعاؤں سے مالا مال کر دیتے۔ساٹھ کتابیں آپ کے عہد صدارت میں چھپیں جن میں بچوں کے لئے نصاب، سیرت نبوی سالی تم پر سلسلہ وار کتب، در ثمین مع فرہنگ اور کلام طاہر مع فرہنگ شامل ہیں۔کلام محمود مع فرہنگ پر کام کی آپ نے فرمائش کی تھی۔ہم نے شروع سے یہ سلسلہ رکھا تھا کہ ہر کتاب کا پیش لفظ صدر صاحبہ لکھیں۔آپ بہت جامع اور بلیغ پیش لفظ لکھتی تھیں۔183