سیلابِ رحمت — Page 168
رحمت فائز ، شستہ زبان وادب کا مرقع اور علوم ومعرفت سے بھر پور یہ ایک شاہکار مجموعہ کلام ہے۔690 صفحات پر مشتمل اس ضخیم کتاب کو دوحصوں میں پیش کیا گیا ہے۔جلد اوّل ابتدائی 341 صفحات پر مشتمل ہے۔جو فارسی منظوم کلام اس میں شامل ہے اسے بنیادی طور پر تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔کتاب کا با قاعدہ آغاز سید نا حضرت اقدس علیه السلام کے الہامی اشعار سے کیا گیا ہے جن کی تعداد 55 ہے۔بعدہ 97 منظومات درج ہیں اور پھر 82 اشعار اس مجموعہ کلام کی زینت ہیں۔نیز چند فارسی شعراء اور اساتذہ کے وہ اشعار بھی اس مجموعہ کلام میں شامل ہیں جو حضور علیہ السلام نے اپنی کتب میں متفرق مقامات پر نقل فرمائے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 22 تا 29 مارچ 2019ء - خصوصی اشاعت ) سوویں کتاب خاکسار کا مجموعہ کلام ہے جو 412 صفحات پر مشتمل ہے، 2013ء میں ย قادیان سے شائع ہوا۔کلام تو جو ہے سو ہے لیکن اس کے آغاز میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے خاکسار کے کلام پر تبصرے بے حد پر لطف ہیں۔اس کا خوب صورت ٹائٹل مکرم ہادی علی صاحب کا فن پارہ ہے۔نمی کا عکس دیکھ کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے حوصلہ افزائی فرمائی: "آپ کا مجموعہ کلام نمی کا عکس، موصول ہوا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔میں نے جستہ جستہ پڑھا ہے۔ماشاء اللہ اچھا کلام ہے۔امید 168