سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 167 of 418

سیلابِ رحمت — Page 167

سیلاب رحمت مضامین کی عظمت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جس پرکشش انداز میں یہ پاکیزہ کلام زیب قرطاس کرنے کی سعی کی گئی ہے وہ یقینا اس دلی محبت کا آئینہ دار ہے جو حضور علیہ السلام اور آپ کے انقلاب آفریں علم کلام کیلئے آپ کے غلاموں کے دلوں میں موجزن ہے۔فارسی زبان سے شناسائی نہ رکھنے والوں کیلئے بھی یہ ایڈیشن ایک گرانقدر تحفہ سے کم نہیں ہے کیونکہ طرز تحریر خوبصورت ، صاف اور واضح ہونے کے ساتھ ساتھ نقل صوتی (Transliteration) کی موجودگی فارسی زبان میں موجود منفرد لذت سے قاری کو لطف اندوز کرتی چلی جاتی ہے۔عبارت کی سیٹنگ اور ڈیزائننگ ( یعنی کمپوزنگ ) بہترین ہے۔منفرد آرٹ ورک اور شاندار گرافک ڈیزائین کے ساتھ عمدہ سفید کاغذ کا استعمال، رنگین طباعت اور دیدہ زیب ٹائٹل کی Hardbound کور کے ساتھ پیشکش میں جدید طباعت کے تمام اعلیٰ معیار ملحوظ رکھے گئے ہیں۔مزید یہ کہ تمام تر ظاہری خوبیوں سے مرصع ، دوجلدوں پر مشتمل یہ مجموعہ کلام سلیس اور رواں اردو ترجمہ ( جو حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب جیسے صاحب عرفان کی شاندار کاوش ہے) اور 70 سے زائد صفحات پر مشتمل فرہنگ (Glossary) بھی کتاب کے آخر میں شامل کر کے قاری کیلئے حتی المقدور آسانی پیدا کی گئی ہے۔اسی طرح سارا مواد مستند حوالہ جات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔گو یا ظاہری اور باطنی ہر دو پہلوؤں سے اعلیٰ درجہ پر 167