سیلابِ رحمت — Page 169
سیلاب رحمت ہے کہ ادبی ذوق رکھنے والوں کو آپ کا یہ مجموعہ پسند آئے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے سخن و فہم میں مزید برکت دے اور ہر آن آپ پر اپنے پیار کی نگاہیں ڈالتا رہے آمین۔(مکتوب ۱۱۲ پریل ۲۰۱۴) الفضل انٹر نیشنل نے تبصرہ کیا: آج ہمارے پیش نظر ایک ایسی شاعرہ کی کتاب ہے جس کے بارے میں یہ حکایت صادق آتی ہے کہ جو ہر کی قدر جوہری ہی جانتا ہے۔چنانچہ معروف شاعرہ محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ بھی ان چند خوش نصیب افراد میں سے ہیں جن کی سخن وری اور فکری بالیدگی نے در بار خلافت سے ایسی داد سمیٹی جو محض چند خوش نصیب شعرا کے حصے میں آسکی ہے۔بلا شبہ اپنے زمانے کے عظیم سخن شناس ( یعنی حضرت خلیفۃ المسیح الرابع " ) ایسے جو ہر شناس تھے جو سونے کو کندن بنانے کے عمل سے بخوبی آشنا تھے اور کتاب نمی کا عکس، کا مطالعہ اس امر کا ثبوت ہے کہ اک خاک کے ذرے پر عنایات کا عالم کچھ اس طرح سے ہوا کہ جس نے اس ذرہ ء خاک کو نمو کے مراحل سے گزار کر ایک گوہر بنانے میں اپنی دعاؤں اور راہنمائی کو یکجا کر دیا۔یقینا یہ سعادت اپنے زور بازو سے حاصل نہیں کی جاسکتی۔“ الفضل ربوہ نے تحریر کیا: شاعری محض اظہار کا وسیلہ ہی نہیں یہ تو انسان کے نازک قلبی احساسات اور جذبات کی آئینہ دار بھی ہوتی ہے۔زندگی کی سچائیوں سے 169