سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 164 of 418

سیلابِ رحمت — Page 164

ہمیشہ رجوع برحمت ہو۔آمین۔دعاؤں پر زور دیں۔اللہ ساتھ ہو اور ” سلطان القلم کے فیضان سے آپ کا قلم برکت پذیر رہے۔آمین۔فی وو امان الله ( 6 جون 2008ء) " آپ کا خط ملا جس میں آپ نے در ثمین فارسی، پر ہونے والے کام کی رپورٹ دی ہے۔جزاکم اللہ خیرا۔اللہ تعالیٰ آئندہ بھی مددفرماتا رہے اور آپ کی زیر نگرانی خوبصورت اور دیدہ زیب نسخہ سامنے آئے اور یہ درثمین ہر پڑھنے والے کے قلب وروح میں ایک نیا ایمان اور نیا جذبہ پیدا کرنے کا موجب بنے۔اور احمدی اس کی برکتیں سمیٹنے والے ہوں۔اھم آمین۔اللہ ہمیشہ ساتھ ہو اور سب مدد کرنے والوں کو جزائے خیر دے اور آپ سب کو رمضان کی برکات سے حصہ دے۔آمین۔“ والسلام مرزا مسرور احمد (۱۰/اکتوبر ۲۰۰۷) سب کے مخلصانہ تعاون سے جو کتاب ہم نے تیار کر کے حضور ایدہ الودود کی خدمت میں ارسال کی اس کی چند خصوصیات درج ہیں : -1- حضرت اقدس علیہ السلام کی حیات مبارکہ میں سب سے آخر میں چھپنے والی کتب سے فلمیں لی گئیں ان میں جو سہو کتابت کی غلطیاں تھیں ان کی حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے اجازت لے کر 164