سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 163 of 418

سیلابِ رحمت — Page 163

سیلاب رحمت) تھے۔مستعد اور مخلص سلطان نصیر بن گئے۔فارسی درثمین میں الفاظ کو الگ الگ لکھوانے کے لئے نشان لگا کر دئے۔اس کے ساتھ ہم نے اعراب لگانے کا کام کیا۔جو صفحات تیار ہو جاتے مکرم ادریس صاحب اور مکرم شیخ داؤد احمد صاحب کو کمپوز کروانے کے لئے دے دئے جاتے۔صفحے کا بارڈر اور لکھائی کے رنگ سب انہیں کا کمال فن ہے۔بٹ صاحب اور خاکسار نے کتاب کے لئے صفحات تیار کرنے، پروف ریڈنگ ، ٹرانسلٹریشن اور اردو ترجمے کو لکھوانے کا کام کیا۔اس کے ساتھ ساتھ مشکل الفاظ کی فہرست بھی بنائی۔ان پر اعراب لگائے۔اردو میں معانی لکھے جسے مکرمہ نصری حمزہ صاحبہ نے ترتیب دے کر انگریزی ترجمہ شامل کیا اور کمپوزنگ بھی خود کی۔مکرم ہادی علی صاحب کو طغرے اور ٹائٹل بنانے کی درخواست کردی۔مکرمہ برکت ناصر صاحبہ نے حوالے نکال نکال کر دئے۔اس طرح ایک ساتھ چار محاذوں پر کام شروع کیا گیا۔باقاعدگی سے حضور انور کی خدمت میں دُعاؤں سے مدد دینے کی درخواست کرتی۔دعاؤں کا زاد راہ ملاحظہ ہو: مکر مہ امۃ الباری ناصر صاحبہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط ملا جزاک اللہ۔اللہ توفیق دے اور مدد فرماتا رہے اور در ثمین فارسی کی طباعت اور اشاعت کا کام خوش اسلوبی سے مکمل ہو۔آمین۔اللہ کرے آپ لوگ ان ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں سرانجام دیتے رہیں اور ہر قدم پر اللہ تعالیٰ کی نصرت اور حفاظت اور رحمت آپ کے شاملِ حال رہے اور کام کرنے والوں اور خدمت کرنے والیوں پر خدائے رحمن 163