سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 165 of 418

سیلابِ رحمت — Page 165

اصلاح کی۔-2 کتاب کا طرز تحریر بعینہ حضرت اقدس علیہ السلام کے زمانے کا رکھا گیا ہے۔الفاظ کو مناسب فاصلہ رکھ کر کھوایا گیا تا کہ پڑھنے میں سہولت ہو 3- ابتدا میں سارے الہامی اشعار ترتیب نزول سے یکجا کر دئے گئے ہیں۔4 کتاب میں شامل نظموں کو روحانی خزائن کی ترتیب سے لکھوایا گیا ہے۔5۔آخر میں متفرق اشعار، قطعات، رباعیات یکجا کر کے ترتیب سے ابواب بنائے گئے ہیں۔ہر حصے میں اضافے بھی ہوئے ہیں۔6۔ساری کتاب میں ہر مصرع کے نیچے ٹرانسلٹریشن لکھوائی گئی ہے۔7 - فرہنگ گلوسری میں اہم الفاظ کا تلفظ، اردو اور انگریزی معانی دئے گئے ہیں۔8۔فارسی کے وہ اشعار جو دوسرے شعراء کے حضرت اقدس نے اپنی کتابوں میں لکھے ہیں ان کی بھی ایک فہرست مع حوالہ جات بنائی۔مکرم ہادی علی صاحب کے تیار کردہ ٹائٹل اور طغرے کتاب کے حسن میں اضافہ کر رہے ہیں۔جولائی ۲۰۰۹ء میں ہم نے کام مکمل کر کے منظوری کے لئے حضور انور کی خدمت میں بھیج 165