سیلابِ رحمت — Page 158
سیلاب رحمت ہوئی تقریر یا مضمون ضرور مقبول ہوتے ہیں۔ایسے میں اگر مختلف موضوعات پر مواد ایک کتاب میں مل جائے تو یہ سارے مراحل قدرے آسان ہو جاتے ہیں۔اس مشکل کو آسان کیا ہے لجنہ اماءاللہ کراچی نے جن کے زیر اہتمام صد سالہ جشنِ تشکر کے سلسلے میں بہت سی مفید کتب احمد یہ لٹریچر کا حصہ بن چکی ہیں۔اسی سلسلہ کی یہ کتاب نمبر ۹۵ ہے جس میں مضامین و تقاریر تیار کرنے کے لئے امدادی مواد جمع کیا گیا ہے۔اس اہم کتاب میں روزمرہ کے ۲۷ موضوعات کو لیا گیا ہے۔۔۔اس کتاب کے موضوعات میں آیات قرآنی احادیث نبوی ، ارشادات حضرت مسیح موعود، واقعات اور اشعار وغیرہ درج کئے گئے ہیں۔۔۔چار رنگوں کے خوب صورت ٹائٹل اور اعلیٰ طباعت کے ساتھ عمدہ مواد پر مشتمل یہ کتاب نو آموز لکھنے والوں کے لئے بہت مفید اور اہم ہے اللہ تعالی لجنہ اماء اللہ ضلع کراچی کی انتظامیہ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔“ (الفضل ربوه ۲۶ مارچ ۲۰۱۲) چھیانوے دیں کتاب قدرت ثانیہ کا دور اول۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول مکرم عبد الباسط صاحب شاہد کی تحریر کردہ تاریخی اہمیت کی کتاب ۲۰۱۲ء میں قادیان سے شائع ہوئی۔کراچی میں مختلف وجوہات کی بنا پر ایک وقت ایسا آگیا کہ کتابیں شائع کرنا ممکن نہ رہا۔ایک دھن میں مست بھاگتے ہوئے جھٹکے سے رُکنا دو بھر تھا۔کتابیں تیار تھیں، مگر چھپوانا مشکل تھا ، بے بسی کی صورت تھی۔اسی دوران خاکسار پاکستان سے امریکہ آگئی۔یہاں سے کتب کی اشاعت کے لئے مکرم خورشید خادم صاحب سے قادیان میں رابطہ کیا تو راہیں کھل 158