سیلابِ رحمت — Page 159
رحمت گئیں۔تعطل جو برداشت نہیں ہو رہا تھا دور ہو گیا۔خورشید خادم صاحب نے بڑی مہارت ، عمدگی اور خلوص سے تعاون کیا۔حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ عنہ خاکسار نے مرتب کی۔اس کے لئے ابتدا میں مکرمہ رضیہ صادق صاحبہ نے نوٹس مہیا کئے تھے مگر بعد میں تحقیق اور سن رائز کے پرچوں سے بہت سے مواد کا اضافہ کیا۔با تصویر کتاب ہے۔جس کے ٹائٹل پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر ہے۔جس میں آپ کی چھڑی کے آخری حصے کو تھامے آپ کے قدموں میں حضرت مفتی صاحب بیٹھے ہیں۔یہ گویا کتاب کا خلاصہ ہے۔یہ کتاب بڑے مشکل مراحل سے گزر کر ۲۰۱۲ء میں منظرِ عام پر آئی۔اس کی کمپوزنگ اور تصاویر کی سیٹنگ کا کام قادیان میں ہوا۔جسے ہم نے ربوہ سے شائع کروایا۔یہ کتاب جماعت امریکہ نے ہماری اجازت سے امریکہ سے بھی شائع کی۔جماعت کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔الفضل ربوہ نے مفصل تعارف پیش کیا: حضرت مفتی محمد صادق صاحب عفی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جامع حالات زندگی محترمہ امۃ الباری صاحبہ نے مرتب کئے ہیں۔یہ لجنہ اماءاللہ کراچی کے شعبہ تصنیف کی صد سالہ جشنِ تشکر کے سلسلہ کی کتاب نمبر ۹۷ ہے۔اس کے بعد کتاب سے چیدہ چیدہ واقعات اور سترہ تصانیف کی فہرست اور حضرت حافظ مختار شاہجہان پوری صاحب کے اشعار درج کئے ہیں : کیسے کیسے مرے غم خوار چھٹے ہیں مجھ سے وائے تقدیر کہ وقف غم ہجراں ہوں میں 159