سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 157 of 418

سیلابِ رحمت — Page 157

سیلاب رحمت ہوئی۔62 صفحات کی اس مختصر کتاب میں ہر دعا کا پس منظر بھی بیان کیا گیا ہے جس سے دعاؤں کا مفہوم سمجھنا آسان ہو گیا ہے۔الفضل ربوہ نے اس کاوش کو بایں الفاظ سراہا: کتاب کے آغاز میں قرآن کریم احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام شامل کر کے خوب صورتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ قبولیت دعا کے اصول، شرائط اور اوقات تحریر کئے گئے ہیں۔بعدہ انبیا کی دعا ئیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک چنیدہ بندوں کو خود سکھائیں، بالترتیب جمع کی ہیں تا کہ پڑھنے والوں کو آسانی ہو علم میں اضافہ ہو اور از دیا دایمان کا موجب بنے۔(الفضل ربوه ۱۰ جون ۲۰۱۰ء) مکرمہ امۃ الرشید ارسلہ صاحبہ کی مرتبہ حسن اخلاق بھی ۲۰۱۰ء میں چھپی۔اس کتاب پر الفضل نے تبصرہ میں لکھا: ” جماعت احمدیہ میں مضامین لکھنا اور نقار پر تیار کرنا ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔انصار، لجنہ ، خدام ، اطفال اور ناصرات مقابلہ جات کے لئے اپنی اپنی سطح پر شوق اور جذبے سے تقاریر کی تیاری کرتے ہیں۔جن کو راہنمائی کرنے والے اچھے اور تجربہ کار احباب و خواتین مل جاتی ہیں وہ تو مقابلوں میں آگے نکل جاتے ہیں اور بعض مواد کی تیاری نامکمل ہونے یا صحیح ترتیب نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔مضمون لکھنا یا تقریر تیار کرنا با قاعدہ ایک فن ہے۔مہارت سے تیار کی 157