سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 139 of 418

سیلابِ رحمت — Page 139

سیلاب رحمت یاد رکھ لیک کہ غلبہ نہ ملے گا جب تک دل میں ایمان نہ ہو ہاتھ میں قرآن نہ ہو لمصلح موعود ) مکرم حنیف احمد محمود صاحب مربی سلسلہ نے اس طرح حوصلہ افزائی فرمائی: لجنہ اماءاللہ کراچی کی گراں قدر کتب نظر سے گزرتی رہتی ہیں اور داد کے ساتھ دعا بھی لیتی ہیں۔دوجلد پر مشتمل مضامین حضرت ڈاکٹر میر اسمعیل صاحب بلجنہ اماءاللہ کراچی کا سنہری کارنامہ ہے اور جماعت کے لٹریچر میں گراں قدر اضافہ ہے۔70-80 سال قبل لکھے گئے پر معارف مضامین جو اخبارات میں شائع ہوئے اور ان میں سے بعض نکات پہلی دفعہ جماعتی لٹریچر میں آئے ، اب دب کر رہ گئے تھے۔اس خزینہ کو دوبارہ منظرِ عام پر لانے کی سعادت لجنہ اماءاللہ کراچی کے حصے میں آئی۔فجز اھا اللہ تعالیٰ۔66 اناسی ویں کتاب مختصر تاریخ احمدیت ہے جو ۲۰۰۴ ء میں شائع ہوئی۔یہ مکرم شیخ خورشید احمد صاحب اسٹنٹ ایڈیٹر الفضل ربوہ نے مرتب کی تھی۔کینیڈ انتقل ہونے کے بعد اس کی اشاعت کے حقوق لجنہ کراچی کو دے دئے۔ہم نے اس میں بعض جگہ سہو کتابت وغیرہ کی اصلاح اور خلافت خامسہ کے ۲۰۰۳ ء تک کے اضافوں کے ساتھ شائع کروائی۔ہمیں حضور انور سے دعائیں ملیں : " آپ کا خط ملا ما شاء اللہ اچھا ٹیم ورک کا مظاہرہ ہے۔اللہ برکت دے اور لوگوں کو ان سے فائدہ اٹھانے اور عمل کی توفیق دیوے اور اپنے 139