سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 140 of 418

سیلابِ رحمت — Page 140

سیلاب رحمت فضلوں اور رحمتوں سے حصہ دیتا رہے۔اھم آمین۔جزاک اللہ خیرا۔اللہ بے لوث مخلصین کی تعداد میں مزید اضافہ کرے اور ہر ایک کا حافظ و 66 ناصر ہو۔(۲۸ ستمبر ۲۰۰۴) کتاب کا موضوع تاریخ تھا۔ہمیں مؤرخ احمدیت مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب سے سند اور دعائیں ملیں۔صد سالہ جشن جو بلی کے سلسلہ میں جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ جیسی جامع اور مستند معلومات پر مشتمل پیشکش پر سو مبارک باد۔یہ دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا کہ اس نئے ایڈیشن میں خلافت خامسہ کے انقلاب آفریں عہد کے ۲۰۰۳ ء تک کے روح پرور واقعات بھی زیب اشاعت ہیں۔جملہ کارکنات ادارہ اشاعت کی خدمت میں ہدیہ سلام و تبریک۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عہدِ حاضر میں دین کی نصرت یعنی لسانی اور قلمی جہاد کرنے والے خوش نصیبوں کی شان و عظمت کا نقشہ کھینچتے ہوئے فرمایا ہے: اگر امروز فکر عزت دیں در شما جوشد شمارا نزدِ الله رتبت و عزت شود پیدا پھر جناب الہی میں دعا کی : کریما صد کرم کن بر کسے کو ناصر دین است بلائے او بگردان گر گہے آفت شود پیدا الحمد للہ یہ دعا عالی بارگاہ میں لجنہ اماءاللہ کراچی کی نسبت بھی مقبول 140