سیلابِ رحمت — Page 138
مت شاندار پیشکش پر مسیح الزماں علیہ السلام کے الہامی الفاظ میں سومبارک جشن تشکر کے سلسلہ میں لجنہ کراچی نے دنیا بھر میں حسین، معلومات آفریں اور بیش قیمت لٹریچر شائع کرنے کا ریکارڈ قائم کر دکھایا ہے جو حیرت انگیز بات ہے۔رب کریم اپنی آسمانی افواج کے ذریعے 66 روح القدس سے تائید خاص فرمائے۔آمین۔“ آئمکرم نے الفضل ربوہ میں اپنے مضامین کے سلسلہ عالم روحانی کے لعل و جواہر نمبر 402 میں بھی ہماری کاوش کو سراہا۔جوہری کی قدرشناسی ملاحظہ ہو: حضرت میر محمد اسمعیل صاحب اسسٹنٹ سرجن کے عارفانہ قلم سے کتاب اللہ کی غیر محدود کائنات اور وسیع جہان کے چند بصیرت افروز نمونے ہدیہ ناظرین کئے جاتے ہیں جو آپ نے قرآن مجید کے گہرے مطالعہ کے بعد الفضل قادیان کے مختلف شماروں میں چھپوائے اور عالمگیر جماعت احمدیہ کے علم و عرفان میں بیش بہا اضافہ کا موجب بنے۔خدا تعالی جزائے عظیم بخشے محترمہ امتہ الباری صاحبہ کراچی کو جنہوں نے بے پناہ دیدہ ریزی ، کمال عرق ریزی، شبانہ روز تشخص اور محنت شاقہ سے حضرت میر صاحب کے اس گنج گراں مایہ کو دو جلدوں بعنوان مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل میں محفوظ کر دیا ہے۔اور دونوں کی اشاعت لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کی رہین منت ہے۔علوم قرآن کی رسائی پانے کے لئے یہ ایک بہتر تحفہ ہے۔138