سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 137 of 418

سیلابِ رحمت — Page 137

رحمت آپ کے بارے میں تاثرات اور خراج محبت اور تیسرے باب سے ان موضوعات کے مطابق مضامین کو ترتیب دیا گیا ہے: توحید۔قرآن مجید۔حضرت محمد مصطفی صلی یا یہ ہیں۔حضرت مسیح موعود اور خاندان۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی۔متفرق مضامین۔دوسری جلد باب نہم سے شروع ہوتی ہے۔اس جلد میں مندرجہ ذیل موضوعات کے مطابق مضامین کو درج کیا گیا ہے۔بعض مضامین کے متعلق قرآن مجید سے استدلال ، بعض سوالات کے جواب اور بعض بزرگان کے شجرہ نسب وغیرہ۔حضرت مسیح موعود کے یہ عظیم رفیق جن کو خدا تعالیٰ نے زبان و بیان اور قلم کے استعمال پر دسترس عطافرمائی تھی ، ان کے یہ مضامین مطالعہ کر کے اس بات کا بخوبی ثبوت مل جاتا ہے۔بلا شبہ لجنہ کراچی کی یہ ایک قابل قدر کاوش ہے۔آج کی نسل کے لئے دو جلدوں پر مشتمل یہ کتاب ایک قیمتی سرمایہ ہے جس کو پڑھ کر اپنی زندگیوں میں انقلاب لایا جاسکتا ہے اور اپنے اظہارِ خیال اور قلم کا رخ بھی متعین کیا جاسکتا ہے۔“ (الفضل ربوہ ۲۸ جولائی ۲۰۰۴) مؤرخ احمدیت مکرم دوست محمد شاہد صاحب نے اپنے مکتوب محرره ۴ جولائی ۲۰۰۴ میں تحریر فرمایا: مضامیں حضرت میر محمد اسمعیل ، تصوف و اخلاق کا مرقع گویا انسائیکلو پیڈیا کی دو جلدوں میں زیور طبع سے آراستہ ہوا ہے۔اس 137