سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 129 of 418

سیلابِ رحمت — Page 129

سیلاب رحمت آپ کے شعبہ اشاعت کی طرف سے شائع ہونے والی نئی تصنیف 'مرزا غلام قادر احمد موصول ہوئی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ماشاء اللہ بڑی اچھی ترتیب دی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے صاحبزادہ عبداللطیف شہید کی شہادت پر فکر کا اظہار کیا تھا اور اس امید کا بھی کہ اس معیار قربانی پر شاید کچھ اور لوگ بھی قائم ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے تقریباً 95 سال بعد آپ کی نسل میں سے ہی ، آپ کے خون میں سے ہی وہ اعلی معیار قربانی کرنے والا پیدا کر دیا جس نے اپنی جان کو تو قربان کر دیا لیکن جماعت کو ایک بہت بڑے فتنے سے بچالیا۔اے قادر تجھ پر ہزاروں سلام! جماعت میں تیری یہ قربانی ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔قادر سے میرا ایک ذاتی تعلق بھی تھا۔آپ کی کتاب دیکھ کر تمام پرانی یادیں ذہن میں آنا شروع ہوگئیں۔اس کا مسکراتا چہرہ اکثر نظروں کے سامنے آ جاتا ہے۔وہ خوب صورت بھی تھا۔خوب سیرت بھی تھا۔جب حضور رحمہ اللہ نے مجھے ناظر اعلیٰ اور امیر مقامی مقرر فرمایا تو میں نے اپنے لئے اس کی نظروں میں اخلاص اور اطاعت کا وہ جذبہ دیکھا جس کو صرف میں محسوس کر سکتا ہوں۔یہ صرف اس لئے کہ خلیفہ وقت کی اطاعت کا اعلیٰ معیار اس وقت قائم ہوسکتا ہے جب اس کے بنائے ہوئے امیر کی بھی کامل اطاعت کی جائے۔بہر حال آپ کی کتاب دیکھ کر بہت دور چلا گیا ہوں۔اللہ تعالیٰ 129