سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 128 of 418

سیلابِ رحمت — Page 128

سیلاب رحمت ترقیات کے دور کا آغاز ہوا۔ہجرت کے روحانی اور ظاہری مفہوم اس کی عظیم برکات، اس کے بارے میں دینی تعلیم ،انبیاء علیہم السلام کی ہجرت ، آنحضرت مال یتیم اور آپ کے صحابہ میھم السلام کی ہجرت اور اس کی برکات ، حضرت مسیح موعود کے رفقاء کی ہجرت ، ہجرت قادیان اور اس کی برکات، حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی ہجرت کے نتیجے میں نازل آسمانی افضال کا تذکرہ اس کتاب میں کیا گیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کتاب کے دونوں مرتبین مربی صاحبان کو جزا عطا روزنامه الفضل ربوه ۱۲۸ پریل ۲۰۰۳) فرمائے۔“ چوہترویں کتاب ہجرت مدینہ اور مدینہ میں آمد ہماری سیرت نبوی کے سلسلے کی کتاب ہے۔یہ بھی ۲۰۰۳ء میں منظر عام پر آئی۔سیرت نبوی پر آسان زبان میں سلسلہ وار کتابوں میں یہ آخری کتاب ہے۔کراچی لجنہ کے حصے میں یہ سعادت بھی آئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے پہلے شہید صاحبزادہ مرزا غلام قادر احمد صاحب پر کتاب پیش کی۔یہ ہماری پچھتر ویں کتاب ہے جو 2003 ء میں شائع ہوئی۔اس کی تیاری کے لئے صاحبزادہ صاحب کی والدہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ اور بیگم مگر مہ امتہ الناصر نصرت صاحبہ نے بہت تعاون کیا۔تصاویر بھی دیں۔خلافت لائبریری کے مکرم شہزاد عاصم صاحب نے مواد کا بڑا حصہ مہیا کیا۔مکرمہ برکت ناصر احب تو ہر کام میں سلطان نصیر ہیں۔فجر اہم اللہ تعالی۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے کتاب موصول ہونے پر ایک خوبصورت مکتوب سے نوازا: 128