سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 130 of 418

سیلابِ رحمت — Page 130

سیلاب رحمت اس کے درجات بلند تر کرتا رہے۔اس کے بچوں کی حفاظت کرے۔اللہ کرے یہ کتاب نوجوانوں میں جذبہ اخلاص اور قربانی کو بڑھانے کا ذریعہ ثابت ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزاء دے۔آمین۔“ والسلام مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس الفضل انٹرنیشنل نے لکھا: زیر نظر کتاب صاحبزادہ مرزا غلام قادر احمد کی شخصیت کے ہر پہلو کا احاطہ کر کے قاری کو بتاتی ہے کہ آپ لاکھوں میں ایک کیوں کر تھے۔دنیا میں کروڑ ہا لوگوں کی سوانح لکھی جاتی ہیں جنہیں پڑھ چکنے کے بعد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ اس شخصیت کو گو یا ذاتی طور پر جانتے ہیں کامیاب سوانح عمری وہی ہوتی ہے جس کو پڑھتے ہوئے آپ اس کے مرکزی کردار کی نشست و برخاست، عادات واطوار، چشم تصور سے دیکھنے لگیں محسوس کرنے لگیں۔قادر شہید پر لجنہ اماءاللہ کراچی کی اس کتاب کو پڑھتے ہوئے قاری کو شہید اپنے آس پاس محسوس ہوتے ہیں۔کتاب کا آغاز حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے اس خطبہ سے ہوتا ہے جس میں حضور رحمہ اللہ نے صاحبزادہ مرزا غلام قادر احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔پھر قادر شہید کا تعارف۔اگر چہے 'خود آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے 130