سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 127 of 418

سیلابِ رحمت — Page 127

رحمت زمین اور نیا آسمان آباد کرتا ہے جس کی طرف وہ بنی نوع انسان کو بلاتا ہے اور لوگوں کو اللہ کی طرف فرار اور ہجرت اختیار کرنے کی دعوت کرتا ہے۔معاصی کی دنیا سے ہجرت کر کے مومنین عافیت کے حصار میں چلے آتے ہیں۔اس ہجرت کے نتیجہ میں اللہ تعالی اپنی بے شمار رحمتیں اور برکتیں مہاجرین پر نازل فرماتا ہے۔یہ تو ایک روحانی ہجرت کا مضمون ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ظاہری ہجرت کا مضمون بھی ابتدا سے جاری ہے۔آنحضرت سیلی تم نے اپنے صحابہ کو حبشہ کی طرف ہجرت کی اجازت فرمائی اور پھر خود بھی منشائے الہی کے موافق اپنے وطن مالوف مکہ کو چھوڑ کر مدینہ ہجرت کی جس کے بعد عظیم فتوحات کا سلسلہ شروع ہوا۔آپ نے دینی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا کہ اصل مہاجر وہ ہے جوان تمام اقوال و افعال کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جان نثار رفقاء نے آپ کی خاطر اپنے وطن چھوڑ دئے اور اپنے دیار محبوب قادیان میں مستقل طور پر آباد ہو گئے۔داغ ہجرت کا الہام بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہو تقسیم برصغیر کے بعد جماعت احمدیہ نے قادیان سے پاکستان ہجرت کی اور ربوہ کا عظیم شہر بسایا جہاں سے توحید کی صدا دنیا بھر میں بلند کی گئی اور ۱۹۸۴ ء کے پر آشوب دور میں حضور انور ہجرت کر کے دیار مغرب تشریف لے گئے اور پھر جماعت احمدیہ کی عالمگیر اور عظیم الشان 127