سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 114 of 418

سیلابِ رحمت — Page 114

توفیق ملی۔سیلاب رحمت اس کے بعد مکرم صفدر نذیر گولیکی صاحب کی کتاب نبیعت عقبہ اولیٰ تا عالمی بیعت جو گہرے مطالعہ اور تحقیق کا نچوڑ تھی شائع ہوئی۔اسی سال منظر عام پر آنے والی کتابوں میں سیرت نبوی کے سلسلے کی بشری داؤ د صاحبہ کی تیسری کتاب ہجرت سے وصال تک اور انسانی جواہرات کا خزینہ۔خاکسار کی حضرت محمد مصطفی سلیم کا بچپن اور حضرت محمد مصطفی سال یا یتیم کے مشاغل تجارت اور شادی بھی شامل تھیں۔حسب معمول یہ کتب حضرت صاحب کو بھیجیں اور دعائیں لوٹیں۔تحریر فرمایا: آپ کی رپورٹ بابت کتب مع نئی کتب ملی، ما شاء الله چشم بد دور الھم زد و بارک۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔سب کام کرنے والیوں کو میری طرف سے بہت بہت سلام۔اللہ ان سب کو جزا عطا فرمائے اور بیش از پیش خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔(2000-9-30 ) مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب نے دعاؤں سے نوازا: صد سالہ جشنِ تشکر کے سلسلہ میں لجنہ کراچی کی طرف سے گراں قدر تالیفات کی اشاعت پر مبارک صد مبارک ان سے لٹریچر میں نہایت مفید اضافہ ہوا ہے۔لجنہ کراچی اور آپ کی سب کارکنات کے لئے اس عظیم اور جلیل القدر خدمت پر دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔یہ ایک مثالی کارنامہ ہے جس کی سعادت لجنہ کراچی کے حصے میں آ رہی ہے۔انھم زد و بارک۔دوبارہ مبارک باد چونسٹھویں کتاب مکرم عبدالسمیع صاحب ایڈیٹر الفضل کا والدین کے احترام پر نتیجہ فکر 114