سیلابِ رحمت — Page 115
وو جنت کا دروازہ تھی۔پھر خاکسار کی ” حضرت محمد مصطفی سنی اسلام کا آغاز رسالت، شائع ہوئی۔کونپل کا سندھی زبان میں ترجمہ کروایا گیا تا کہ چھوٹے بچوں کو ان کی زبان میں آسانی سے دینی باتیں سکھائی جاسکیں۔خلافت لائبریری میں تیار کردہ ایک کتاب 'ربوہ منظوم کلام کراچی سے چھپی۔یہ ایک منفرد کتاب ہے جس میں ربوہ دارالہجرت کے بارے میں احمدی شعرا کا منظوم کلام جمع ہے۔مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب کو یہ پیشکش بھی پسند آئی۔رقم طراز ہیں: لجنہ کراچی کی ۶۷ ویں شاندار اور بہار آفریں کتاب ربوہ پر دل کی گہرائیوں سے اور جذبات تشکر کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں۔رب جلیل لجنہ کراچی کو پہلے سے بڑھ کر خدمات جلیلہ کی توفیق عطا فرمائے اور ہر احمدی خاتون اور ناصرات کا دل اسی طرح علم و معرفت سے لبریز کر دے جس طرح بحیرہ عرب سمندر کے قطروں سے پر ہے۔مجھے یقیں ہے کہ قادیاں سے محمد ” کا غلغلہ اٹھے گا جہاں جہاں ہم فنا ہوئے ہیں وہاں وہاں قافلہ اٹھے گا ہماری مٹی نئے زمانوں کے معبدوں میں اذان دے گی ہمارے جسموں پہ ہے جو بیتی وہ خاک ربوہ نشان دے گی خاکسار کی ” حضرت محمد مصطفی سنای ایتم کی دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ کو اڑسٹھواں نمبر ملا۔کتاب دیکھ کر مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب نے حوصلہ افزائی کی: جزاکم اللہ دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ کی شاندار پیش کش پر شکریہ اور دلی مبارک باد۔یہ ماشاء اللہ اس سال کی ابتدائی مجاہدانہ قلمی 115