سیلابِ رحمت — Page 112
اقتباس جمع کئے اور کہا کہ کتاب تو چھپتی چھپے گی۔مجھے بڑا فائدہ ہوا ہے۔یقیناً ہمیں تیاری میں بہت فائدہ ہوا اور چھپنے کے بعد تو اس کا فیض عام ہو گیا۔الحمد للہ۔مکرم ناظر صاحب اشاعت ربوہ نے اس کی اشاعت کی اجازت دیتے ہوئے تحریر کیا: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک خواہش کی اشاعت کی اجازت ہے۔ماشاء اللہ بہت اچھا مسودہ ہے اور اس کی اشاعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کی تکمیل کا باعث ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزا تجلیات الہیہ کا مظہر محمد مصطفی سیستم از امۃ الرفیق ظفر صاحبہ کی 496 صفحات پر مشتمل کتاب کا ایک ایک لفظ ان کی رسول اللہ صلی ای یتیم سے انتہائی محبت کا اظہار ہے۔قرآنِ پاک میں درج اسمائے محمد سلیم کو عنوان بنا کر سیرت و سوانح سے مثالیں دے کر سیر حاصل تفصیل بیان کی ہے۔کتاب پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کثیر مطالعہ کا نچوڑ ہے۔حیرت انگیز خوشکن نتائج اور چار چاند لگنے کی دعائیں احمدیت کا فضائی دوڑ کراچی لجنہ کی ستاون ویں پیش کش ہے جو ایڈیٹر الفضل ربوہ مکرم عبدالسمیع خان صاحب نے تحریر کی۔ایم ٹی اے کے اجراء پر یہ پہلی تاریخی تحقیقی کتاب ہے۔پیارے حضور نے پسند فرمائی اور سب خدمت گزاروں کو دعا ئیں عطا فرمائیں۔لجنہ کراچی کی ستاون ویں پیش کش انتہائی قابل قدر ہے ماشاء اللہ۔جزاکم اللہ احسن الجزا۔اس پر میں آپ اور آپ کی معاونات کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنی پیار 112