سفر آخرت

by Other Authors

Page 29 of 84

سفر آخرت — Page 29

29 ترجمہ : یعنی جنازہ چار اطراف سے اُٹھایا جائے جو شخص جنازہ کو کندھا دینا چاہے وہ پہلے میت کے اگلے حصہ کی دائیں جانب کو کندھا دے پھر دوسرا اس کے پچھلے حصہ کی دائیں جانب کو کندھے پر رکھے پھر تیسرا اگلے حصہ کی بائیں جانب کو کندھا دے اور چوتھا پچھلے حصہ کی بائیں جانب کو کندھا دے۔( تحفة الفقهاء صفحه ۴۸۶/۱) حضرت انس سے طبرانی کی روایت ہے کہ آنحضرت مہ نے فرمایا :- مَن حَمَلَ جَوَانِبَ السَّرِيرِ الْأَرْبَعِ كَفَّرَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ كَبِيرَةً یعنی جو شخص جنازہ کو چاروں اطراف سے اُٹھاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے چالیس قصور معاف کر دے گا۔(طبرانی الاوسط بحوالہ نیل الاوطار کتاب الجنائز باب حمل الجنازة واليسر بها صفحه ۶۹/۴) ۲۷۔کسی عورت کی وفات پر دوسری عورت کا موجود نہ ہونا اور مرد کی وفات پر کسی دوسرے مرد کے موجود نہ ہونے کی صورت غسل و نماز جنازہ میدان جنگ میں اگر کوئی عورت ایسی حالت میں مر جائے کہ وہاں کوئی دوسری عورت نہیں تو بلا غسل اس کی تجہیز و تکفین کی جائے ہاں نماز جنازہ میں اگر کوئی روک نہ ہو تو پڑھی جائے بحالت ضرورت غیر محرم مرد عورت کا جنازہ اُٹھا سکتے ہیں اور اس کی تدفین کر سکتے ہیں اور اگر کسی بیماری کی وجہ سے عورت کی وفات ہو جائے تو غسل کے لئے کپڑوں سمیت او پر پانی ڈالا جائے اور پھر کفن میں لپیٹ کر تدفین کی جائے۔بعض علماء نے یہ لکھا ہے کہ اس صورت میں بلا غسل تدفین ہو یا میت کو تیم کرانے والا اپنے ہاتھوں پر کپڑا لپیٹ لے۔مراسیل ابو داؤد باب غسل المیت صفحه ۱۷)