سفر آخرت — Page 25
25 25 وَ كَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَ اُنْثَنَا اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيْمَانِ ترجمہ : اے اللہ تعالیٰ بخش دے ہمارے زندوں کو اور جو مر چکے ہیں اور جو حاضر ہیں اور جو موجود نہیں اور ہمارے چھوٹے بچوں کو اور ہمارے بڑوں کو ہمارے مردوں کو اور عورتوں کو اے اللہ تعالیٰ جس کو تو ہم میں سے زندہ رکھے اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور جس کو تو ہم میں سے وفات دے اس کو ایمان کے ساتھ وفات دے اے اللہ تعالیٰ اس کے اجر وثواب سے ہم کو محروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہمیں کسی فتنہ میں نہ ڈال۔اللَّهُمَّ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمُ مَنْزَلَهُ وَسِعَ مَدْخَلَهُ وَاغْسِلَهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرْدِ وَنَقِم مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقِّى التَّوَبُ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَابْدَلَهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ - وَأَهْلُ خَيْرًا مَنْ أَهْلِهِ وَزَوْجاً خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَاَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ اگر عورت کی میت ہو تو مذکر کی ضمیر کی بجائے یعنی لہ کی بجائے لَهَا کہے اور اسی طرح آگے سارے سارے ضمیروں کو بدلتا جائے مثلاً وَارْحَمْهَا۔ابن ماجہ الدعاء في الصلوة على الجنازة صفحه ۱۰۸) ( مسلم باب الدعاء للميت في الصلوة شرح النبي صفحه ۵/ ۳۵۶) ترجمہ : اے اللہ تعالیٰ اس کو بخش دے اور اس پر رحم فرما اور اس کو معاف کر دے اور اس سے درگز رفرما اور اس کو عزت کی جگہ دے اور اس کے داخل ہونے کی جگہ کو کشادہ فرما اور غسل دے اس کو پانی اور برف سے اور اولوں سے یعنی آپ رحمت کے ذریعہ تپش گناہ اس سے دُور فرمادے اور پاک وصاف کر اس کی خطاؤں سے جیسا کہ کپڑا