سفر آخرت — Page 26
26 میل کچیل سے ڈھل کر صاف ہوتا ہے اور اس کو اس کے گھر کے بدلہ میں اچھا گھر عطا فرما اور اہل اچھے اس کے اہل سے اور ساتھی اچھے اس کے ساتھی سے اور اس کو بہشت میں داخل فرما اور اس کو قبر کے عذاب سے محفوظ رکھ۔۲۱۔نابالغ لڑکے کا جنازہ اللَّهُمَّ اجْعَلُهُ لَنَا سَلَفًا وَفَرَطًا وَزُخَرًا وَأَجْرًا وَشَافِعاً ومُشَفّعاً ( بخاری کتاب الجنائز صفحه ۱۷۸ شرح السنت صفحه ۳۵۷/۵) ترجمہ : اے اللہ تعالیٰ اس کو ہمارے فائدے کے لئے پہلے جانے والا اور ہمارے آرام کا ذریعہ بنا اور سامانِ خیر بنا اور موجب ثواب یہ ہمارا سفارشی بنے اور اس کی سفارش قبول فرما۔۲۲۔نابالغہ لڑکی کا جنازہ اللَّهُمَّ اجْعَلَهَا لَنَا سَلَفًا وَ فَرَطًا وَزُخْرًا وَأَجْرًا وَشَافِعَةً و مُشفِعَة۔ترجمہ: اے اللہ تعالیٰ اس بچی کو ہمارے فائدے کیلئے پہلے جانیوالی اور آرام کا ذریعہ بنا اور سامان خیر بنا اور موجب ثواب یہ ہماری سفارشی بنے اور اس کی سفارش قبول ہو۔(مسنون دعائیں نماز مع با محاورہ اُردو تر جمه مولا نا ملک سیف الرحمن فاضل) نماز جنازہ کے بعد جتنی جلدی ہو سکے میت کو دفنانے کیلئے قبرستان لے جایا جائے۔حضرت ام عطیہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ ہم عورتوں کو جنازہ کے ساتھ جانے سے روکتے تھے لیکن اس بارے میں زیادہ پختی نہیں فرماتے تھے۔(بخاری)