سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 45 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 45

۴۵ حضرت میاں صاحب سلمہ رتبہ نے ایک فوٹو لیا جس میں کوشش یہ تھی کہ کسی طرح سے ساری عمارت کا فوٹو بھی آ جائے مگر نہ آسکا کیونکہ دھوپ کا وقت تھا۔فوٹو کے بعد حضور اس مکان کے اندر تشریف لے گئے۔جو تے جو پہلے صحن حرم میں پہنے ہوئے تھے اب اُتار دیئے گئے۔بعض لوگ جو تا اُتارتے نہیں اس کے اوپر غلاف چڑھا لیتے ہیں۔مکان کے اندر مختلف مقامات حضور کو دکھائے گئے۔وہ صحرہ ( پتھر ) جس پر ابوالانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اور دوسرے تمام انبیاء نے قربانیاں کیں اور اور تمام باتیں حضور کو بتائی گئیں جو بطور روایات اس مقام سے متعلق چلی آرہی ہیں۔حضور نے حنفی مصلی پر دو رکعت نماز ادا کر کے لمبی دعائیں کیں۔میں نے وہ ساری فہرست حضرت کے حضور پیش کی جو دوستوں کے ناموں کی دعاؤں کی غرض سے بنائی گئی تھی اور جس کے ابتدا میں خاندان نبوت کے تمام اراکین و خواتین مبارکہ کے اسماء فرداً فرداً لکھے گئے تھے جو حضور نے بغور ایک ایک کر کے ملاحظہ فرمائے اور دعائیں کیں۔حضور کے سوا باقی سب دوستوں نے وضو کرنا تھا۔حضور انتظار میں رہے بیٹی کہ دوست وضو کر کے آگئے۔سب سے پہلے وضو کر کے میں حاضر ہوا۔حضور اس وقت تنہا دعا ئیں کر رہے تھے بیٹھے ہوئے۔ان مقامات کو دیکھ کر حضور مسجد عمر میں تشریف لے گئے جس کا ایک حصہ مرمت کے واسطے بند تھا۔مرمت کے واسطے قسطنطنیہ سے انجنیر آئے ہوئے تھے اور معمار بھی وہیں سے آئے ہوئے تھے۔حضور کو تمام مقام الگ الگ دکھائے گئے اور پرانے صُحف بھی دکھائے گئے جن میں ایک مصحف سورہ یس کا حضرت عثمان کے طرز تحریر کی نقل تھا اور اس میں نقاط اور اعراب بالکل نہ تھے۔وہاں سے فارغ ہو کر حضور اس مقام پر تشریف لے گئے جس کے متعلق یہ قصہ مشہور ہے کہ حضرت عیسی وہیں سے آسمان پر اُٹھ گئے تھے ، بذریعہ موٹر کا رسب ۶ آدمی ساتھ تھے جن میں سے ایک میں بھی تھا۔مسجد اقصیٰ کی سیڑھیوں سے اُترتے ہوئے حضور کا ایک اور فوٹو لیا گیا۔ایک بجے حضور گورنر کی ملاقات کو تشریف لے گئے اور بعض سیاسی امور اور مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت پر لمبی گفتگو رہی۔اس نے حضور کی دعوت بھی کی جو حضور ۳ / تاریخ کو ایک بجے